ہفتہ 3 جنوری 2026 - 16:27
اہلِ بیتؑ کی قربانیاں ظلم کے مقابل حق کا ابدی اعلان ہیں، مولانا سید شمع محمد رضوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں جشن شیر خوار کربلا کے عنوان سے ایک عظیم الشان محفلِ مسرت کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام کی یاد اور بالخصوص حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں جشن شیر خوار کربلا کے عنوان سے ۱۱ رجب المرجب 1447 ہجری، بمطابق یکم جنوری 2026 کو ایک عظیم الشان محفلِ مسرت کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام کی یاد اور بالخصوص حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس روح پرور محفل میں نظامت کے فرائض جناب سید انتظار حسین رضوی اور مولانا معراج حیدر خان نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ افتتاحی تقریر کے لیے حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد رضا معروفی صاحب کو مدعو کیا گیا، جبکہ اختتامی خطاب بانیٔ ادارہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے فرمایا۔

پروگرام کے ادبی حصے میں شعرائے کرام کے لیے مصرعہ

"کلی کی چوٹ سے پتھر شکستہ ہو نہیں سکتا"

دیا گیا، جس پر شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی۔ سب سے پہلے حضرت علی اصغر علیہ السلام کے مداحان جواد سلمہ، غازی سلمہ، عمار رضوی اور سید آصف عباس نے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ جناب سید انتظار حسین رضوی، جناب سید وفادار حسین رضوی، جناب سید انور عباس رضوی اور دیگر علماء و شعراء نے بھی دیے گئے مصرعے پر اشعار پیش کیے۔

اختتامی خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ کربلا کے میدان میں چھ ماہ کے شیر خوار کی قربانی تاریخِ انسانیت کا نہایت دردناک مگر عظیم باب ہے، جس نے ظلم کے مقابل صبر، حق اور قربانی کا ایسا ابدی پیغام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha